تیونس میں صحافی کی خودسوزی کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

0

تیونس(امت نیوز)تیونس میں معاشی بحران کے خلاف احتجاج کے دوران صحافی نے خودسوزی کرلی ۔واقعے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ۔پولیس سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق صحافی ابڈیراک زورگئی نے خودسوزی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ملک میں بڑھتی بیروزگاری اور 2011کے بعد سے حکومتی وعدے پورے نہ کرنے کے باعث دلبرداشتہ ہے ۔تیونس کے حکام کے مطابق مذکورہ صحافی نے مظاہرے کے دوران خود کوآگ لگائی جسے اسپتال منتقل کردیا تاہم وہ دم توڑ گیا ۔واقعہ کے بعد مظٓاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا پولیس نے جوابی کارروائی لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جسے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے ۔جب کہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More