ایبٹ آباد کے مدرسے میں گیس لیکج سے 23 طلبہ بے ہوش
ایبٹ آباد (نمائندہ امت) ایبٹ آباد میں مدرسے کے کمرے میں گیس لیکج سے 23 طالب علم بے ہوش ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ طلباکو ضلعی اسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ البدر مسجد کے مدرسے میں پیش آیا جہاں مدرسے میں نصب گیزر سے گیس لیک ہونے سے کمرے میں بھر گئی، جس سے کمرے میں سوئے 23 طالب علموں کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو 1122 اور کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ طالب علموں کو فوری ضلعی سپتال منتقل کیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 طالب علموں کی حالت تشویش ناک ہے۔
،