حمزہ شہباز کو آج نیب لاہور نے طلب کر لیا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو آج نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔ حمزہ شہباز سے اثاثوں اور ذرائع آمدن کی تفصیلات اور پوچھ گچھ ہوگی۔ حمزہ شہباز کو اثاثہ جات اور صاف پانی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بھی سوال جواب کئے جائیں گے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے منگل کو کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی۔ انہیں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں منتقل کیا گیا تھا۔پیر کے روز احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا، عدالت نے نوازشریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے رات اڈیالہ جیل روالپنڈی میں گزاری جہاں انہیں ہائی سکیورٹی زون میں رکھا گیا اور 6اہلکار رات بھر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے بعد اب پنجاب میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ بھی ن لیگ کے حصے میں آ گئی ہے ، تحریک انصاف حمزہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر متفق ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔ اپوزیشن نے تمام کمیٹیوں میں شرکت حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے مشروط کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے حمزہ شہباز کو چیئرمین بنانے پر وفاق کی طرح پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت میں بھی تحفظات پائے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت کئی صوبائی وزرا حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی دینے کے مخالف ہیں جب کہ پنجاب حکومت پارلیمانی روایات کے مطابق اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More