‏پروین رحمان قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹرپروین رحمان کے قتل سے متعلق کیس میں ملزم رحیم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 3 اگست کو سنائے جانے کا امکان ہے ۔ منگل کے روز انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹرپروین رحمان کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے موقع پر ملزمان ایاز شامزئی، رحیم سواتی، پپو کشمیری، امجد آفریدی ودیگر کو پیش کیا گیا ،ملزم رحیم سواتی کی جانب سے درخواست ضمانت جمع کرائی گئی تھی۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 13اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More