سیاسی مداخلت پر پنجاب کی بیوروکریسی فوادچوہدری کی مخالف
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی مداخلت پر پنجاب کی بیوروکریسی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی مخالف ہو گئی،وزیر اطلاعات نے پارٹی کارکن کو سرمایہ کاری بورڈ کا رکن نامزد کرنے کی سفارش کی جس پر بیورو کریسی کی جانب سے مخالفت کی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری نے صوبائی وزیر انڈسٹریز کو خط میں واضح لکھا کہ میری خواہش ہے کہ محمد افضل چیمہ کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کا ممبر تعینات کیا جائے،اس خط کیساتھ محمد افضل چیمہ کی سی وی بھی لگائی گئی ہے، سی وی کے مطابق محمد افضل چیمہ سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں، انہوں نے 4500افراد کو تحریک انصاف کا ممبر بھی بنایا ہے ۔وزیر اطلاعات کی سفارش پر پنجاب بیورو کریسی کے اعلیٰ افسران نے واضح کیا ہے کہ اس طرح سیاسی پشت پناہی والے افراد کو کسی بھی بورڈ کا ممبر نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ ماضی میں اسی طرح ممبران کو تعینات کر نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاہے۔اس حوالے سےفوادچودھری نےموقف دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ میں نے خط لکھا ہے، اس لئے اس نام کی سفارش کی کہ یہ بیرون ممالک سے سرمایہ کاری لا سکتا ہے، قابلیت کےحوالے سےمتعلقہ وزیرمجازاتھارٹی ہیں۔