پاکستان اسٹیل سی بی اے کے جنرل سیکریٹری کی وزیر خزانہ سے ملاقات
کراچی (پ ر) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاکستان اسٹیل سی بی اے کے جنرل سیکریٹری محمد یسٰین جامڑو نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کے تمام پیداوری یونٹ کو ازسرنو چلانے کیلئے وزارت پیداوار کمیٹی تشکیل دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ حکمران پاکستانی عوام کی خیر خواہی اور دل جوئی کرتے تو آج ملکی خزانہ خالی نہ ہوتا اور پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی ادارہ پاکستان اسٹیل جواربوں روپے کمارکر پاکستان معیشت کو پروان چڑھارہا تھا بندنہ ہوتا۔ پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین CBA کے ترجمان نے بتایا کہ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد اور اسد قیصر حیات نے بھی پاکستان اسٹیل کے وفد کو اسلام آباد کے دورے پر یقین دلایا کہ ہمارے قائدین پاکستان اسٹیل سمیت تمام صنعتی اداروں کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔