روس نے ہائپرسونک بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرلیا
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے دنیا کے جدید ترین بلیسٹک میزائل کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے جو ایک براعظم سے دوسرے برِ اعظم تک آواز سے 5گنا رفتار سے مار کرسکتا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہائپر سونک (صوتی رفتار سے تیز) گلائیڈر،ایون گارڈ منصوبے کا حصہ ہے، جو گلائیڈر کے ذریعے آئی سی بی ایم یعنی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو آواز سے 5گنا زائد رفتار دیتا ہے، اسے مغربی قازقستان کے علاقے اورنبرگ سے لانچ کیا گیا جس نے ہزاروں میل دور کم چاٹکا ٹیسٹ رینج میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جب کہ یہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کے ساتھ ساتھ دفاعی نظام کو ناکارہ بنا نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔