ادارے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے افسران کیخلاف انکوائری نہ ہو سکی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)غیر قانونی کنکشنز پر براہ راست بلنگ کرکے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سابق ڈائریکٹر بلنگ حمید پٹھان اور ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ خان کے خلاف انکوائری نہ ہو سکی،اینٹی کرپشن نے مذکورہ افسران کے خلاف انکوائری شروع کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے واٹر بورڈ افسران کے خلاف انکوائریاں کی جاتی ہیں تاہم ادارے نے کسی بھی افسر کے خلاف از خود کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے افسران میں رشوت خوری اور جعلی کنکشن سمیت دیگر غیر قانونی دھند ےمعمول بن چکے ہیں ۔ ’’امت‘‘ کی جانب سے 19نومبر کو سابق ڈائریکٹر بلنگ حمید پٹھان اور ڈپٹی ڈائریکٹر شادمان ٹاؤن نعیم اللہ خان کے حوالے سے نشاندہی کی گئی تھی کہ انہوں نے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں غیر قانونی کنکشن پر براہ راست بلنگ کرکےادارے کو کروڑ وں روپے کا نقصان پہنچایا ہے جس کے بعد اینٹی کرپشن کے انسپکٹر محمد عرس زرداری نےتحقیقا ت شروع کی جس پر حمید پٹھان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن میں کل رقم کا ایک فیصد دیکر معاملہ نمٹا دیا گیا ہے ۔