دکی میں کوئلہ کان بیٹھنے سے 3مزدورجاں بحق

0

کوئٹہ (خبر ایجنسیاں) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 3کان کن جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق 5کان کن چملانگ کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں ہزاروں فٹ گہرائی میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی، کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 3 لاشیں نکالیں، جبکہ پھنسے 2کان کنوں کو بحفاظت باہر نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن 5گھنٹے سے زائد جاری رہا ،جس کے بعد کامیابی ملی۔ کان کنی کیلئے مخدوش حالات ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں آئے روز کان کن حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ کول مائنرز ایسوسی ایشن کے بخت نواب کا کہنا ہے کہ کان کنوں کی حفاظت کیلئے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More