پنجاب سمیت ملک بھر میں سخت سردی کی لہر

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں سمیت ملک کے بیشترشہر سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 11تک جا پہنچا، پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، بعض مقامات پر حد نگاہ صفر رہی۔دھند کے باعث حادثات رونما ہوئےہیں ۔ ڈیرہ غازی خان جام پور روڈ پر کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔لاہور کے علاوہ پھول نگر، پتوکی ۔اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی دھند کا راج رہا۔استور میں درجہ حرارت منفی 08،گلگت منفی 04،کوئٹہ منفی 05،مالم جبہ منفی4 اور چترال میں منفی 3ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں درجہ حرات نقطہ انجماد سے گر گیا۔ ، فیصل آباد میں 2،ملتان 3اور کراچی میں درجہ حرارت 12سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More