غربا اہلحدیث کی سالانہ کانفرنسز کے حوالے سے اجلاس
کراچی(بزنس رپورٹر)جماعت غربا اہلحدیث کی 2 روزہ سالانہ کانفرنس 29 اور 30دسمبر کو برنس روڈ اور جامعہ ستاریہ گلشن اقبال میں ہوگی ، جبکہ تنظیم کا کل پاکستان مشاورتی اجلاس 31دسمبر کو ہوگا۔ اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ روز مرکزی امیر مولانا عبدالرحمن سلفی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پروفیسر حافظ محمد سلفی ، مفتی انس مدنی ، ڈاکٹر عامر عبداللہ ، عبدالخالق فریدی ، عمران احمد ، حشمت اللہ صدیقی ، فیصل سلفی ، عبدالسمیع ، عاصم شیخ و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں استقبالیہ ، پریس اور سیکورٹی کی کمیٹیوں کی منظوری دی گئی۔