شہر کا امن پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آچکا-علی اکبر گجر
کراچی(پ ر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنما علی اکبر گجر نے ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا امن ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آچکا ہے۔ چند دنوں کے وقفے سے پی ایس پی اور متحدہ کے کارکنوں کا قتل لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت نے اپنے دور میں کراچی کے امن کی بحالی کے لئے تاریخی اقدامات کئے۔لیگی قائدین ملک سے دہشت گردی کی ناسور کا خاتمہ چاہتے ہیں۔