سوئی سدرن کےملیر -نانک واڑہ میں ہوٹلوں پر چھاپے- 2گرفتار
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سوئی سدرن گیس کمپنی ٹاسک فورس نے گیس چوری میں ملوث2ہوٹل مالکان کو گرفتارکر لیاجبکہ تیسرا فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس نےگذشتہ رو زملیراورملیر کینٹ کے دو ہوٹلوں پر چھاپے مارکر غیر قانونی کنکشنز منقطع کرکے ے پرل فوڈ سینٹر کے مالک ثاقب اور نیو خان سپر شاہین شنواری ہوٹل کے مالک محمد صابر کو گرفتار کر لیا جبکہ نانک واڑہ میں چھاپے کے دوران ہوٹل مالک فرارہوگیا۔ سرجانی میں کے ڈی اے کے فلیٹس پر چھاپے مارکر ناجائز کنکشنز منقطع کرکے پائپ و دیگر سامان ضبط کرلیا ۔ ترجمان سوئی سدرن نے ا مت کو بتایا کہ ملزمان ثاقب اورصابر لائن سے براہ راست 745اور 650سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے گیس چوری کر رہے تھے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں ۔ نوابشاہ میں گیس چوری پکڑی گئی ملزم لائن سے گیس چوری کرکے ہیوی جنریٹر چلا رہا تھا ۔