تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا-14پیداواری یونٹ بند
ہری پور(نمائندہ امت)ٹی فور منصوبے کے تینوں پیداواری یونٹ سمیت دیگر چودہ پیداواری یونٹ نے کام بند کر دیا، پانی آمد کی کمی کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کا زخیرہ انتہائی کم ہو کر ڈیڈ لیول سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں بجلی کے بحران کا خدشہ، ڈیم میں زخیرہ پانی کی سطح 30فٹ رہ گئی ہے، پانی کی آمد اوررسد نہ ہونے کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 14پیداواری یونٹ مکمل بند کر دیئے گئے، بجلی کی پیدوار کم ہوکر235میگاواٹ پر آگئی، تربیلا بجلی گھر کے تین یونٹ سے جو بجلی پیدا کی جا رہی ہے وہ ناکافی ہے دیگر پیداواری یونٹ بند ہو نے کے باعث ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کا بھی خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے اس کے ساتھ دیگر صوبوں کوپانی کی زرعی آبپاشی کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم حکام نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث بجلی کی شاٹ فال میں مزید اضافہ کرنا پڑ رہا ہے پانی کی کمی کے باعث چودہ پیداواری یونٹ اب تک بند کر چکے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کل تین پیداوارای یونٹ کام کر رہے ہیں جن سے مجموعی طور پر دو سو پینتیس میگاوا ٹ بجلی بنائی جا رہی ہے جوکہ ناکافی ہے پانی کی آمد کم ہو کر سولہ ہزار کیوسک پر ہے اور اخراج بھی مزید کم ہو کر دس ہزار کیوسک کو پہنچ گیا ہے جس کے باعث تربیلا ڈیم میں موجود پانی کا زخیرہ بھی انتہائی کم ہو کر تیس فٹ کو پہنچ گیا ہے ٹی فور توسیع منصوبے کے تین پیداواری یونٹ ٹنل 15,16,17نے بھی اپنی پیداواری رسد مکمل بند کر دی ہے رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ڈیم کے پانی سے دیگر صوبوں کی زرعی آبپاشی کی مد میں پانی فراہم کیا جاتا تھا موجودہ صورتحال کے پیش نظر دیگر صوبوں کو بھی پانی کی فراہمی کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا جہاں ملک بھر میں لود شیڈنگ میں اضافہ ہوگا ادھر بجلی کے بحران کے باعث صارفین کو بھی مشکلات درپیش ہو ں گی جبکہ ہزارہ بھر میں موسم سرما میں بھی روزانہ تین گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔