امریکہ نے3پاکستانیوں کے اثاثے منجمد کردئیے

0

واشنگٹن(امت نیوز)امریکہ نے لشکر طیبہ سے تعلق کے الزام پر 3 پاکستانیوں کے اثاثے منجمد کردیئے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ نے عبدالرحمان الداخیل نامی پاکستانی کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل کردیا اور دعوی ٰکیا ہے کہ وہ تنظیم کا سنیئر کمانڈر تھا۔ محکمہ خزانہ کے معاون وزیر برائے دہشت گردی و مالیاتی انٹیلی جنس سیگل مینڈلکر نے بتایا کہ دیگر 2پاکستانیوں حمید الحسن اور عبدالجبار کے اثاثے اس لئے منجمد کئے گئے کہ وہ لشکر طیبہ کو نہ صرف مالی معاونت فراہم کرتے تھے۔بلکہ کارکنوں کو تنخواہیں بھی اداکرتے تھے۔واضح رہے امریکہ نے لشکر طیبہ سمیت متعدد تنظیموں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کئے ہوئے ہیں،جن میں لشکر جھنگوی،جمعیت الانصار،جیش محمد ،القاعدہ،حزب اللہ و دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More