پی ایس ایل نشریاتی حقوق کی فروخت خفیہ رکھی گئی تھی
لاہور(امت نیوز) پاکستان سپر لیگ کے آئندہ تین سالہ 2019 سے2021 تک کے نشریاتی حقوق دو کمپنیوں کو دئیے گئے ہیں، جن میں بلٹس ایڈورٹائزنگ کمپنی اور ٹیک فرنٹ کمپنی شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق، نشریاتی حقوق گزشتہ تین سالہ معاہدوں کے مقابلے میں تین سو اٹھاون گنا زیادہ ہیں۔ پہلے یہی نشریاتی حقوق 34 ملین میں فروخت کیے گئے تھے، جو اب 36 ملین میں فروخت کیے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مقامی اور غیرملکی ٹی وی چینلز جو سنہ 2019 میں ہونے والے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن دکھائیں گے ۔