عمران اپوزیشن کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں- پی پی

0

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ضلعی عہدیداروں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری ،ادی فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عمران اپوزیشن کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، تحریک انصاف کی حکومت اپنے کرپٹ اور نااہل وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کی کرپشن اور نااہلی پر عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے صرف مخالفین کے خلاف کرپشن کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹنے میں مصروف ہے تاکہ اپنے کرپٹ وزراءمشیروں اور عزیزوں کو احتساب سے بچایا جا سکے، اگر صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا تو تحریک انصاف کے بزدل رہنماؤں اور ممی ڈیڈی ٹائپ کے نازک اندام کارکنوں کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔ پیپلزپارٹی کے رُکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان نے آصف علی زرداری سمیت پیپلزپارٹی کے قائدین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے اور پارٹی قیادت کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوری نظام کے تسلسل کےلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن کچھ غیرجمہوری عناصر جو مسلسل پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More