جنوری میں منی بجٹ لانے کااعلان

0

اسلام آباد(امت نیوز)وزیر خزانہ اسد عمر نے جنوری کے وسط میں منی بجٹ لانے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ منی بل ریونیو پیدا کرنے کیلئےنہیں لارہے۔آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سےزیادہ اصلاحات کی رفتاراورسمت اہم ہے، وزارت خزانہ نے اب تک جو بھی فیصلے کیے، ان کا آئی ایم ایف کی شرائط سے کوئی تعلق نہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی بحالی کیلئے جنوری کے آخر تک پلان سامنے آجائے گا، یہ طے ہوجائے گا کہ دونوں اداروں کو کیسے بحال کیا جائے، ان اداروں کی بحالی کیلئے گرینڈ حکمت عملی بنارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More