ضلعی عدلیہ۔پولیس پر اسلام آبادبارکیخلاف سازش کاالزام
اسلام آباد (نمائندہ امت ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدرریاست علی آزادنے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور پولیس مل کر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے خلاف سازش کر رہے ہیں، اسلام آباد کچہری کے داخلی راستوں پر اب بھی پولیس سکیورٹی پر موجود ہے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ اورمطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔جمعہ کو اپنے وڈیو بیان میں بار کے صدر نے پولیس کی سکیورٹی ہٹا کر وکلاء کی جانب سے کچہری کے دروازوں پر خود سکیورٹی سنبھالنے سے متعلق سیشن جج کو لکھے گئے خط پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار کے داخلی راستوں پر اب بھی پولیس کی سکیورٹی موجود ہے ، جوڈیشری اور پولیس مل کر اسلام آباد بار کے خلاف سازش کر رہی ہے جو ججز روٹیشن نہ ہونے کے خلاف احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے کی جا رہی ہے تاہم مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ۔ دوسری جانب ایف ایٹ کچہری میں سائلین کاواحدسہولت سنٹربھی وکلاچیمبرزکی زدمیں آ گیا ، وکلا نے سائلین کے بیٹھنے کے لئے مختص جگہ پرچیمبر بنالئے ۔