پیسیفک گروپ کاجائزہ اجلاس 8جنوری سے شروع ہوگا

0

اسلام آباد ( محمد فیضان ) فنا نشل ایکشن ٹاسک فورس پیسفک گروپ اور پا کستانی حکام کے درمیان تین روزہ اہم ا جلاس 8سے 10جنوری تک ہوگا اجلاس پا کستان کےحوالے سے 27 نکات پر عمل درآمد کا جا ئزہ لیا جا ئے گا اور پا کستان نے جو ایکشن لیے ہیں ان سے متعلق رپورٹ گروپ کے اجلاس میں شیئر کی جائے گی ، اجلاس میں پا کستان کا 12بارہ رکنی وفد شرکت کریگاجس میں سیکرٹری خزانہ ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ، ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانٹیرنگ یونٹ ، لیگل ا یڈوائزار فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سمیت وزارت دا خلہ ،وزارت خا رجہ ، نیکٹا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کسٹمز ، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا ایک ایک جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے دونمائندے شرکت کرینگے۔ وزارت خزا نہ کے ذرا ئع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پیسفک اجلا س میں پیش کی جانے والی ایکشن رپورٹ کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل سے منطوری لی جا ئے گی۔ ذرا ئع کے مطابق جعلی بینک اکا ونٹس کے حوالے سے جوا ئنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ اور 172افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے ا قدام کو بھی اس رپورٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ایشا پیسفک گروپ کے سامنے پیش کی جا ئے گی۔ ذرا ئع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے جو 27نکات تجویز کیے گئے ہیں ان میں سے کچھ نکات پر جنوری تک جبکہ باقی پر مئی سے ستمبر 2019کے درمیان عمل درآمد کیا جانا ہے پا کستان ان 27نکات پر کامیابی سے عمل درآمد کررہا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ اس اجلاس میں کیا جا ئیگا ۔پا کستان کا گرے لسٹ سے نکلنے یا اگلے درجے میں بلیک لسٹ میں جانے کا بڑا دارومدار اس اجلاس پر ہو گا ۔پا کستان کی پیش کردہ رپورٹ گروپ کو مطمئن نہ کر پا ئی تو معاشی محاذ پر مشکلات میں ا ضا فہ ہو جا ئے گا۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی جعلی اکاونٹس کی رپورٹ پر172افراد کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ا ندراج 8جنوری سے شروع ہونے والے ا جلاس میں انتہا ئی مددگار ثا بت ہو گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More