پولیس بھرتی ایٹا ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں پرامیدواروں کا مظاہرہ
بٹگرام(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ بٹگرام نے مافیا کا روپ دھار لیا،ایٹا ٹیسٹ میں زیادتی کا نشانہ بننے والے امیدواروں کو فون پر دھمکیاں دے ڈالیں ، جو بھی احتجاج میں شریک ہوگا اسے گرفتار کیا جائے گا، بٹگرام کے حقوق کے نام نہاد ٹھیکے دار خاموش تماشائی بن گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایٹا کے زریعے پولیس بھرتی میں زیاتی کا نشانہ بننے والے امیدواروں نے اپنے حق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعدازاں پریس کانفرنس بھی کی امیدواروں نے میڈیا کو بتایا کہ احتجاج کے بعد فون نمبر 0997310002 جو کہ بٹگرام پولیس سٹیشن کا نمبر ہے سے مختلف امیدواروں کو ایس ایچ او تھانہ بٹگرام نے فون کرکے دھمکیاں دیں کہ اگر کوئی بھی ایٹا ٹیسٹ معاملے کیخلاف احتجاج کریگا تو اسے گرفتار کیا جائے گا، ایس ایچ او بٹگرام کی دھمکیوں سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں آیا پولیس حکام نے حالیہ بھرتیوں نے بے قاعدگیاں کیں جو اب امیدواروں کو خاموش کرانے کیلئے انھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں،ایک طرف درجنوں نوجوانوں کی حق تلفی کی گئی تو دوسری جانب بٹگرام کے حقوق اور غریبوں کے نام پر بنے نام نہاد سیاسی ٹھیکے دار خاموش تماشائی بن گئے ہیں جو کہ انتہائی قابل افسوس بات ہے ۔