تاریخی عمارات-مقامات کی بحالی و خوبصورتی کیلئے ایڈوائزری گروپ قائم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے انسداد تجاوزات کی کارروائی کے بعد دوسرے مرحلے میں تاریخی عمارت ایمپریس مارکیٹ کے اطراف اور بلدیہ عظمیٰ کی حدود میں دیگر علاقوں کی تاریخی حیثیت کی بحالی، خوبصورتی اور آئندہ اسکے مثبت استعمال کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی غرض سے 12 ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ قائم کیا ہے، گروپ اس علاقے میں ہونے والے کاموں کی دیکھ بھال، نگرانی اور مثبت تجاویز دے گا، جس کے تحت عمارت و ملحقہ علاقے کے تاریخی ورثے کو متاثر کئے بغیر اسکی ترقی اور خوبصورتی پر کام کیا جائے گا، ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ میں میٹروپولیٹن کمشنر سیف الرحمان، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم سندھ، این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹکچر اینڈ پلاننگ کے ڈین ڈاکٹر نعمان احمد، آرکیٹکچر ماروی مظہر ،عقیل بلگرامی، آرکیٹیکٹ کومل پرویز، محبوب خان، یاور عباس جیلانی، شہاب غنی، شاہد عبداللہ، رمیز بیگ اور نور جہاں بلگرامی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More