سال رواں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 62کروڑ جرمانہ کیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹریفک پولیس کی کارکردگی رپورٹ برائے سال 2018 جاری کردی گئی ۔ کراچی پولیس چیف امیر شیخ کے مطابق سال رواں 2018 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کےتدارک کیلئے متعدد مہم چلائی گئیں ، جن میں فینسی نمبر پلیٹس، چنگچی رکشوں- ون وے کی خلاف ورزی ، تیز رفتاری اور ڈرائیونگ میں غفلت پر زیر دفعہ 279گرفتاریاں شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کی دن رات کی انتھک محنت سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی جوپولیس کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا کہ 2019میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے سیمینارز، تعلیمی پروگرامز اور سوشل میڈیا ٹولز کو بروئے کار لا یا جائے گا ۔ 2018میں ,2566,516چالان ٹکٹس کا اجراءہو ا جبکہ 62کروڑ سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ۔سال رواں میں ون وے خلاف ورزی پر 8لاکھ 22ہزار سے زائد ۔بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر5لاکھ 15ہزار 143بغیر لائسنس پرساڑھے 20ہزار اور ٹریفک سگنلزکی خلاف ورزی پر 33ہزار چالان کئے گئےڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال پر 13ہزار لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر 19ہزار چھتوں پر مسافر بٹھانے پر8ہزار 352دھواں دینے والی ، بسوں گاڑیوں کے 1525چالان کئے گئے ۔