ویرات کوہلی ایک بار پھر کمر کی تکلیف کا شکار
میلبورن(امت نیوز) بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔آسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انھوں نے آسانی سے 74 رنز بنائے مگر پھر مچل اسٹارک کی گیند کو سنگل کیلیے ہک کرنے کے بعد کمر میں تکلیف شروع ہوگئی، انھوں نے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرکے فزیو پیٹرک کو بلایا جنھوں نے وکٹ پر ٹریٹمنٹ کی، مگر وہ مزید 7 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔
٭٭٭٭٭