شمالی وزیرستان جانے کیلئےپیشگی اجازت اور اندراج کی پابندی ختم

0

بنوں (نمائندہ امت )شہریوں کو پیشگی اجازت اور پیشگی نام کے اندراج کے بغیر شمالی وزیرستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ،یکم جنوری 2019 شمالی وزیرستان کی چیک پوسٹوں پر صرف اصل شناختی کارڈ دکھا کر شہری وزیرستان جا سکیں گے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد یہاں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے انٹری کروانے کا نظام رائج کیا گیا تھا انتظامیہ کے مطابق متاثرین شمالی وز یرستان کی واپسی اور بحالی کے بعد ضروری ہو گیا تھا کہ اِنہیں مزید سہولیات دی جائیں جس کیلئے پاک فوج نے انتظامیہ کے تعاون سے نقل و حرکت کو مزید آ سان بنانے کیلئے داخلے کے عمل کو آ سان بنایا جس کے تحت نہ صرف شمالی وزیرستان بلکہ ملک کے دیگر حصوں کے شہریوں کیلئے بھی وزیرستان میں داخل ہونے میں آسانی ہو گی جس کیلئے یکم جنوری سے شمالی وزیرستان میں کے اندر و داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹیں سیدگئی ، تودہ چینہ ، مدی خیل ، شندوری اور گڑیوم کی چیک پوسٹ پر صرف نادرا کا اصل شناختی کارڈ دکھا کر آگے جانے کی اجازت ہو گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More