ایبٹ آباد میں فریال کےقاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ریلی

0

ایبٹ آباد(نا مہ نگا ر)حویلیاں میں 3سالہ معصوم فریال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ایبٹ آباد میں سول سوسائٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت تاجررہنماء حاجی ممتاز اعوان اورچائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے لیگل ایڈوائزر ادریس اعوان ایڈووکیٹ نے کی۔ہفتہ کے روزمعصوم فریال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ریلی لیڈی گارڈن ایبٹ آباد سے شروع ہوئی اورکینٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا کہ تین سالہ فریال کو قتل کرنے والے سفاک ملزمان انسانیت کو بھی شرما کررکھ دیا ہے۔پولیس معصوم بچی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں سرعام پھانسی پرلٹکا کر عبرت کا نشان بنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More