میٹروول سائٹ میں بینک سے نکلنے والے 3 افراد سے لوٹ مار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹروول سائٹ میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے ملزمان اسلحہ کے زور پر 75 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے حبیب چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ کے زور پر 3 افراد سے 75 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ شہری میٹروول کے ایک نجی بینک سے چیک کیش کرا کر نکلے تھے کہ مذکورہ مقام پر موٹر سائیکل ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک کر رقم چھین لی۔واقعہ کی درخواست سائٹ اے تھانے میں جمع کرادی گی۔اس حوالے سے یوسی 15 ضلع غربی کے وائس چیئرمین عبدالجلیل نے بتایا کہ چیک انہوں نے دیا تھا۔مذکورہ رقم سے کچرے کی گاڑی کے ٹائر خریدنے تھے۔اس کے 3 افراد امیر خان ، امجد اور اسلم ٹائر خریدنے شیرشاہ جارہے تھے کہ حبیب چورنگی کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار کی۔