سعودی عرب میں تنخواہوں کی بندش پرغیرملکی ملازمین کا مظاہرہ

0

ریاض( آن لائن) سعودی عرب میں البجیل کے علاقے میں ایک معروف کمپنی کے غیر مْلکی ملازمین نے کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا۔ ان ملازمین میں پاکستانی، بنگلہ دیشی اور دیگر ممالک کے باشندے شامل تھے۔ احتجاج میں شریک پانچ سو سے زائد ملازمین کا کہنا تھا کہ اْنہیں کمپنی کے رویئے کی وجہ سے بہت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے اْنہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، اْن کی حالت فقیروں سے بھی بدتر ہو چکی ہے، جبکہ وطن میں موجود اْن کے اہلِ خانہ بھی قرضے مانگ مانگ کر گزارہ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سعودی حکومت اس ساری صورتِ حال کا نوٹس لے۔ مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے سڑک پر دْور دْور تک ٹریفک جام ہو گیا تھا جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More