پنجاب کے کنٹریکٹ اساتذہ کومستقل نہ کرنے کافیصلہ
لاہور(امت نیوز) پنجاب کے کنٹریکٹ اساتذہ کو 2019 میں مستقل نہیں کیا جائے گا، اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے کنٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 2019 میں کسی ایک بھی ٹیچر کو بھی مستقل نہ کرنے پرغور کیا جا رہاہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے کنٹریکٹ پر پنجاب کے 2 لاکھ سے زائد اساتذہ متاثر ہونگے۔ مذکورہ اساتذہ میں لاہور کے 30 ہزار اساتذہ بھی شامل ہیں۔ تمام اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے کنٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 2 لاکھ اساتذہ کا کنٹریکٹ اپریل 2019 میں ختم ہونا ہے۔ عارضی اساتذہ میں گریڈ 14، 15اور16کے اساتذہ شامل ہیں۔پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ اساتذہ کومستقل نہ کرنے پر بھرپور احتجاج کریں گے۔