اے این پی میٹروول کے عہدیدار ڈاکٹر معصوم پیپلز پارٹی میں شامل
کراچی(امت نیوز) عوامی نیشنل پارٹی میٹروول کے عہدیدار ڈاکٹر معصوم خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی پی حقیقی معنوں میں عوام کی خیر خواہ جماعت ہے ۔ذولفقار بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کی خدمات کو مد نظر رکھ پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔اے این پی مفاد پرست ٹولے کے ہاتھوں یرغمال ہوچکی ہے ۔