پروین رحمان کیس میں مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف درخواست دائر

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سابق ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کردی۔عدالت نے درخواست ریکارڈ پر رکھتے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین پنہور کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ کیس میں 2 ملزمان نور محمد اور احسان الدین مفرور ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پروین رحمان کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More