ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی کےملزم کامزیدریمانڈ
اسلام آباد(نمائندہ امت) احتساب عدالت میں نیب ریفرنسزپر فیصلے کےخلاف احتجاج کے دوران ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی کے ملزم کو مزیدریمانڈ پرپولیس کے حوالےکردیاگیا۔تھانہ رمنا کے زیرحواست ملزم حارث عرفان عباسی کو ریمانڈختم ہونے پر پولیس نے گذشتہ روز ڈیوٹی جج ویسٹ عدنان خان کی عدالت میں پیش کیا۔فاضل عدالت نے ملزم کامزید2روزہ ریمانڈدے دیا۔