بنگلہ دیش میں آج الیکشن کیلئے 6 لاکھ اہلکار تعینات

0

ڈھاکہ(امت نیوز)بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئےپولنگ اتوار کو ہو گی ۔ الیکشن کے حوالے سے 6لاکھ اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔الیکشن جیتنے کیلئے ہزاروں اپوزیشن کارکنوں سے جیلیں بھرے جانے کے باعث حسینہ واجد کی عوامی لیگ چوتھی بار حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔پولنگ کیلئے ملک بھر میں 40 ہزار بوتھ بنائے گئے ہیں ۔انتخابات کے موقع پرسیکورٹی کیلئے ریپڈ ایکشن بٹالین، بحریہ ،کوسٹ گارڈ،ایگزالزی پولیس یونٹس تعینات کئے گئے ہیں۔انتخابی مہم کے دوران حکمران عوامی لیگ اور مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ اس کے خلاف ریاستی کریک ڈاوٴن کیا جا رہا ہے تاہم ڈھاکہ حکومت اسے مسترد کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More