وزیراعظم – وزرا کے بیرون ملک جانے پر پابندی کیلئے پی پی کا خط

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزرا ودیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی کیلئے خط لکھ دیا۔ پی پی رہنما فرحت اللہ بابر نے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان،وزیر دفاع پرویز خٹک ،فہمیدہ مرزا ،خالد مقبول صدیقی، زبیدہ جلال ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون محمود خان،سینئر وزیرعاطف خان ،پنجاب کے سینئروزیرعلیم خان اور جہانگیرخان ترین کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔خط میں کہا گیا ہےکہ کئی وزرا اور رہنماؤں کےخلاف کرپشن الزامات پر تحقیقات ہورہی ہیں۔اگرجے آئی ٹی رپورٹس پر ای سی ایل میں نام ڈالے جاسکتے ہیں تو پی ٹی آئی رہنماؤں کےنام بھی ڈالے جائیں۔ہم توقع کرتے ہیں کہ سب کے ساتھ مساوی سلوک ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More