فینسی اوربغیر نمبر پلیٹ والے 1323 موٹرسائیکلوں کا چالان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم کے پہلے روز ٹریفک پولیس نے سات اضلاع میں کارروائی کے دوران 1323 چالان کردیئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایک اعلامئے کے مطابق شہر بھر میں اوپن لیٹر، فینسی، بغیر نمبر، ڈپلی کیٹ نمبر پلیٹ اور اپلائیڈ فار رجسٹریشن پر چلنے والی موٹر سائیکلوںکے خلاف مہم شروع کئے جانے کے پہلے روز ٹریفک پولیس نے شہر کے سات اضلاع میں 1323موٹر سائیکل سواروں کے چالان کئے گئے، مہم کے دوران ساؤتھ زون میں 258،ویسٹ زون میں 140،ایسٹ زون میں 511،وسطی میں 178،سٹی میں 262،کورنگی میں 73اور ملیر میں 79چالان کئے گئے۔