پشاورمیں سردی بڑھتے ہی گیس غا ئب

0

پشاور(نمائندہ امت)ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاورمیں بھی سردی کی شدت بڑھتے ہی سوئی گیس غائب ہو گئی اور کم پریشر سمیت لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا جبکہ نومولود بچے اور ضعیف العمر افراد مختلف بیما ریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ استعمال کم ہونے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کا غیر اعلانیہ سلسلہ بھی جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں سردی بڑھتے ہی صبح اور رات کے وقت سوئی گیس کے کم پریشر سمیت لوڈشیڈنگ کی شکایات عام ہو گئی ہیں۔ پشاور کے شہری علاقوں میں 10بجے سے 2بجے تک مسلسل 4گھنٹے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ عام ہو گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے اسی طرح صبح کے اوقات بھی گیس پریشر میں کمی اور بندش سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب سردی کے باعث نومولود بچے اور ضعیف العمر افراد بیمار پڑ رہے ہیں ۔گیس بندش کے باعث ہوٹل مالکان کو بھی پریشانی درپیش ہے جبکہ نانبائیوں نے لکڑی جلانا شروع کر دی ہے ۔دوسری جانب استعمال کم ہونے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کا غیر اعلانیہ سلسلہ بھی جاری ہے اور صبح سے دوپہر تک شہرسمیت نواحی علاقوں میں بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے ۔ساتھ ہی بجلی کے ہزاروں روپے کے بل صارفین کو مل رہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت ،واپڈا اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More