مدارس کیخلاف حکومتی طرز عمل افسوسناک ہے ۔مفتی رفیع عثمانی

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت دارالعلوم کراچی میں پیغام مدارس علماء کنونشن ہوا ۔ کنونشن میں 1500سے زائد مدارس کے ذمہ داران و آئمہ مساجد نے شرکت کی ۔وفاق المدارس کے نائب صدر مفتی محمد رفیع عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کے خلاف حکومتی طرز عمل افسوسناک ہے ۔حکمران اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں ۔ مدارس بہترین تعلیمی صلاحیتوں کے مظہر ہیں ۔مولانا عادل خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد کو جن نکات پہ عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی ان پر عمل یقینی بنایا جائے۔ حکومت دینی مدارس کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے۔ مولانا امداداللہ یوسفزئی نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کی رجسٹریشن کا مسئلہ فوری حل کرے،غیرملکی طلبہ کیلئے تعلیمی ویزوں پر پابندی ختم کی جائے ۔مدارس کے منتظمین اور علماء کوہراساں کرنے کا سلسلہ روکا جائے ۔قاری عبدالرشید نے کہا کہ دینی مدارس کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس میں مزید علماء کو شامل کیا جائے ۔ دینی مدارس کے خلاف یکطرفہ فیصلوں کے بجائے اتحادتنظیمات مدارس کو اعتماد میں لے کر مشاورت سے معاملات حل کئے جائیں ۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ مدارس دینیہ کی خدمات مسلمہ حقیقت ہے دینی مدارس کو ختم کرنے والے آج دربدر ہیں مدارس آج بھی اپنا دینی فریضہ ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کے خلاف کسی اقدام سے گریز کرے ملک کی سیاسی و مذہبی قوتیں دینی مدارس کی پشت پہ کھڑی ہیں۔ڈاکٹر منظور احمد مینگل نے کہا کہ دینی مدارس انسانیت ساز فیکٹریاں ہیں لیکن دین دشمن طاقتیں مدارس کے تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں، وفاق المدارس کے ترجمان طلحہ رحمانی نے کہا کہ ملک بھر میں پیغام مدارس کے عنوان سے اجتماعات کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے دینی مدارس پہ ہمیشہ عتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ اگلا علماء کنونشن 10جنوری کو حیدرآباد میں ہوگا ۔ کنونشن میں ڈاکٹر سعید اسکندر، مفتی محمد خالد، زبیر اشرف عثمانی،مولانا عزیز الرحمن، محموداشرف عثمانی، مولانا اقبال اللہ، ا قاسم عبداللہ، راحت علی ہاشمی مظہر اسعدی، محمد احمد حافظ عبدالرزاق، الطاف الرحمن، قاری حق نواز، اکرام الرحمن، عبیدالرحمن چترالی اور مولانا عبدالجلیل۔نصیر الدین سواتی،مولانا عبدالوحید، عبدالحمید ربانی و دیگر نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More