قوم کی لوٹی گئی دولت وطن واپس لائیں گے- نصرت واحد

0

کراچی (پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لائیں گے۔ آصف زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو سمیت 172افراد کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ سچ پر مبنی ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ پی پی نے اپنے دور میں ملک کو قرضوں کو دلدل میں دھکیل دیا۔ بینک بیلنس اور جائیدادوں میں اضافہ کیا۔ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کی کال پر سڑکوں پر نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنا کر چھوڑے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More