حکومت ٹیکنو سٹی ٹاور کے متاثرہ تاجروں کو این او سی کے عدم اجرا کا نوٹس لے- پاسبان

0

کراچی (پ ر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر طارق چاندی والا نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکنو سٹی ٹاور کے متاثرہ تاجروں کو کے الیکٹرک کی جانب سی او سی نہ ملنے کا نوٹس لیں۔ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور کاروبار بحال کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیکنو سٹی ٹاور میں یکم اکتوبر کو شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آگ سے عمارت کے تمام کیبلز جل گئے۔ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ اور تاجروں کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واقعے3ماہ گزرنے کے بعد ہی تاحال کے الیکڑک نے تاجروں کو این او سی جاری نہیں کیا، جس کی وجہ سے تاجروں کا مزید نقصان ہورہا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ متاثرہ تاجروں کو معاوضہ دیا جائے۔ واقعے کی ازسرنو تحقیقات کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More