حکومت نے علیمہ خان کو این آر او دے دیا ہے۔احسن اقبال

0

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ(ن) کے سابق وفاقی وزیر داخلہ و رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان قومی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں ۔حکومت کی جانب سے علیمہ خان کو این آر او دیا گیا ہے ۔ فواد چودھری اور شیخ رشید ہر جماعت کے لاؤڈ اسپیکر ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے نارووال میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ کے اندر نئی روح پھونکی اور مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال کر پاکستان کی جماعت بنایا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا اس قافلے سے جو قدم نکالے گا وہ چودھری نثار بن جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More