باہمی تجارت کومزید فروغ دینے پر قطراورپاکستان متفق

0

دوحہ (امت نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن ثانی سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقات کر کے علاقائی صورتحال اور افغان امن مرحلے پر تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر کے ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچے جہاں انہوں نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن ثانی سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقات کی۔شاہ محمود قریشی اور قطری حکام نے اپنی ملاقات میں علاقائی صورتحال اور افغان امن مرحلے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مختلف امور میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ جلد پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت کے مواقع فراہم کریں گے۔ قطری وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 2022 میں متوقع فیفا ورلڈ کپ میں قطر کی معاونت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین ایک سال میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا۔ ملاقات میں دونوں وزرائےخارجہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ قطری وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ وزیر خارجہ کے قطر آمد پر انہیں قطر کی وزارت خارجہ اور دوحہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے دورے سے قبل پاکستان اور قطر کے تعلقات کے حوالے سے بات کی تھی جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More