سری لنکا میں اجتماعی قبر سے 278 انسانی ڈھانچے برآمد

0

کولمبو (خبر ایجنسیاں)سری لنکا میں خانہ جنگی ختم ہونے کے ایک دہائی بعد دریافت ہونیوالی اجتماعی قبر سے 278 ڈھانچے برآمد کئے گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق منار کے علاقے میں خواتین، بچوں سمیت کئی افراد کو دفنایا گیا تھا، جہاں تامل ٹائیگرز سرکاری فورسز سے برسرپیکار رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی قبر مزدروں نے رواں سال مارچ میں تعمیراتی کام کے دوران دریافت کی تھی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 118دن تک کام کے بعد خواتین و بچوں سمیت دیگر 278افراد کی باقیات نکالی گئی ہیں، جن میں سے کئی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کیلئے فارنسک جانچ ہوگی۔ واضح رہے کہ منار سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کیخلاف جنگ کا مرکز تھا، جہاں 4دہائیوں تک علیحدگی پسندوں سے خونی جنگ جاری رہی، جس کا خاتمہ 2009میں فوج کی فیصلہ کن کارروائی کے نتیجے میں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More