سال نو پر سی ویو کھلا رکھنے کی ہدایت

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈویژنل انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پرعوام کیلئے سی ویو علاقے کو کھلا رکھے ،تاکہ آنے والے بغیر کسی پریشانی کے تفریح کر سکیں ،مگر اسلحہ کی نمائش، منشیات استعمال کرنے والوں اور سی ویو آنے والوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہائوس میں نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے سیکورٹی کےانتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سی ویو جانے والی تمام سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کی جا رہی ہیں اور تمام سڑکوں اور گلیوں میں سخت چیکنگ کی جائے گی۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کے لوگوں کو نیو ایئر نائٹ پر مہذب اور اچھےطریقے سےتفریح کرنے کا کرنے کا پوراحق حاصل ہے۔انہوں نے اسلحہ کی نمائش، الکوہل یا منشیات کے استعمال کرنے اور دیگر لوگوں کیلئے مسائل پیدا کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کمشنر کراچی اور پولیس سے کہا کہ وہ سی ویو کی جانب متبادل روٹس اسطرح سے بنائیں کہ کلفٹن اور سی ویو کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی نہ ہو انکی سہولت کو بھی مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ وہ ڈی ایچ اے اتھارٹیز کے ساتھ انکے علاقوں میں موجود لائٹس کو ٹھیک کرنے کیلئے بات کریں۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ اے اورکلفٹن میں خراب سی سی ٹی وی کیمروں کی مرمت کرائی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ وہ ہر پیر کے دن شہر کے مجموعی امن امان کا جائزہ لینگے ،تاکہ اسکو بہتر طریقے سے برقرار رکھا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More