راولپنڈی؍اسلام آباد؍لاہور(نمائندہ امت؍مانیٹرنگ ڈیسک) نوازلیگ کے یوم تاسیس پر مریم نوازاورحمزہ شہبازکی طرف سے خاموشی رہی،مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے زیر اہتمام ’’ یوم تاسیس ‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی ن لیگی اعلیٰ قیادت مریم نواز ، حمزہ شہبازشریف کے علاوہ سنیئر رہنما سردار ایاز صادق بھی غیر حاضر رہے۔صدر مسلم لیگ ( ن ) لاہور پرویز ملک اور سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کے ادوار میں ہمیشہ ترقی ہوئی۔چیئرپرسن شعبہ خواتین لاہور شائستہ پرویزملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، تقریب میں بیگم کلثوم نواز کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔تقریب میں لیگی رہنماؤں کے لیے حلوہ پوری ناشتے کا اہتمام کیا گیا، لیگی کارکنان وزیراعظم میاں نوازشریف کے نعرے لگاتے رہے، دوسری جانب لیگی قیادت کی عدم شرکت موضوع بحث بھی رہی۔این اے 60 راولپنڈی سے لیگی رہنماسجادخان نے یوم تاسیس پر کیک کاٹنے کیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قیام کااصل مقصد برصغیرکے مسلمانوں کیلئے دوقومی نظریہ کی بنیادپر الگ وطن حاصل کرناتھااب ہمارافرض ہے کہ اس ارض وطن کے دفاع ،استحکام اوراس کی سلامتی کیلئے اپنے قائدین میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی قیادت میں اپناکرداراداکریں تقریب میں مسلم لیگ ن کینٹ کے صدرحافظ فاروق خٹک ، لیبرونگ کے رہنماء راجہ ظفراقبال ،سرمدخان ،راجہ مظہراقبال ،مصطفیٰ خان ،ضیاء خٹک ،محمدبلال اوردیگربھی شریک ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوآج ملک میں باگ دوڑ دی گئی لیکن وہ اپنی مقبولت کھو چکی ہے۔اسلام آباد میں یوم تاسیس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے منصب پر بٹھائے جانے کے بعد عوام میں مایوسی زیادہ پھیل رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’لوگ ہم سے گلہ کررہےہیں کہ آپ ہماری جان ان سے کب چھڑوا رہے ہیں اور اپوزیشن خاموش کیوں ہے؟ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا کہ ’آج ایک تجدید عہد کا دن ہے اور مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’عوام ان ہاوس تبدیلی چاہتے ہیں، ہم اقتدار میں آئے تو امن و عامہ کی صورتحال خراب تھی مہنگائی و بدامنی تھی لیکن نواز شریف کی قیادت میں تمام کابینہ نے دن رات کام کیا اور بہتری نظر آئی‘۔