منی بجٹ میں 155 ارب کے ٹیکس لگانے کی تیاری

0

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے منی بجٹ میں 155ارب کے ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے سمری بنالی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کا خاکہ تیار کرلیا جس میں جنوری کے وسط میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق سپلیمنٹری بل میں غیر ملکی گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے جب کہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے لے کر 22 فیصد تک ہے۔ذرائع کے مطابق برآمدی صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز بھی سپلیمنٹری بل میں شامل ہے۔ ادھرایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والی بڑی مچھلیوں سےریکوری کے لیے اسپیشل یونٹ قائم کر دیاگیا۔ یونٹ 20 بڑے ٹیکس نادہندگان سے ریکوری کے لیے تحقیقات کرے گا۔ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خصوصی یونٹ کو 20 ہائی نیٹ ورتھ افراد کے کیسز منتقل کئے گئے ہیں،اور تحقیقات یکم جنوری منگل سے شروع ہوں گی۔ادارے کی طرف سے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ایک ماہ میں ریکوری کی جائے گی اور اس معاملے پر کارروائی کے لیے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز نے ملک میں تمام ان لینڈ ریونیو ممبرز کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے ، جس میں کارروائی کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More