کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں تبدیلوں کا امکان

0

آکلینڈ (امت نیوز)جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے فاسٹ بولر محمد عباس ٹیم کو دستیاب ہوں گے ٗ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سلیکٹرز نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ پر غور شروع کردیا جس کے لیے محمد رضوان کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ٗذرائع کے مطابق محمد رضوان کی شمولیت کی صورت میں اسد شفیق کو جگہ خالی کرنا پڑیگی ٗ انہوں نے پہلے ٹیسٹ کی دو اننگز میں صرف 13 رنز بنائے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اطلاعات تھیں کہ سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی اور اسد شفیق کو بلاکر انہیں کھری کھری سنائیں اور کہا کہ سینئر بلے باز جان بوجھ کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس بھی مکمل فٹ ہوکر دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More