اوریامقبول جان کےپروگرام حرف رازپر30دن کی پابندی عائد

0

اسلام آبا( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے قوانین اور کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پر نیو ٹی وی کے پروگرام حرفِ راز پر 30دن کی پابندی عائد کردی۔ بیان کے مطابق پیمرا نے نیو ٹی وی پر نشر ہونے والے اوریا مقبول جان کے پروگرام پر پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 اور 2018کی سیکشن 20،پیمرا رولز 2009کی شق 15(1)،پیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگرام و اشتہارات) ضابطہ اخلاق 2015،آئین پاکستان کے آرٹیکل 5،انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کی سیکشن ڈبلیو اور بلوچستان ہائی کورٹ رٹ پٹیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More