پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 6ذیلی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد ( نمائندہ امت) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین شہباز شریف نے مختلف مقدمات پر فی الحال نیب سے بریفنگ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آڈیٹر جنرل پاکستان کے نمائندے نے مختلف معاملات پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کمیٹی ایف آئی اے یا نیب کو پہلے اجلاس میں دباؤ میں نہیں لائی۔اراکین کمیٹی کے ذہن میں کچھ سوالات تھے جو پوچھے گئے لہٰذا یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے کسی کو بےجا دبایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمیٹی ارکان اداروں کی پچھلے ادوار سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بتایا کہ 6 ذیلی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ایک ذیلی کمیٹی مانیٹرنگ اور عمل درآمد کے لیے ہوگی۔چیئرمین پی اے سی نے مختلف مقدمات پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے فی الحال بریفنگ نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی افتخار رحیم خان نے کہا کہ بریفنگ ملتوی کرنا شہباز شریف کا فیصلہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More