اسپین کے ساحل پر واٹراسپورٹس چیمپئنز نے دل جیت لیے
بارسلونا (امت نیوز) اسپین کے ساحل سمندر پر ہوا کا رْخ بدلنے والے باہمت سرفرز کے کمالات، گرتے گراتے، قلابازیاں کھاتے واٹر سپورٹس چیمپئنز نے شائقین کے دل جیت لیے، ڈچ سیلر نے مسلسل گیارہویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔بارسلونا کے ساحل پر وِنڈ سرفنگ چیمپئن شپ کے دوران تیز ہوا اور بپھری موجوں کا منہ موڑنے کا سرفرز نے عجیب کمال دکھایا، پْرجوش سرفرز کا گرنا، اٹھنا اور قلابازیاں کھا کر کامیابی سمیٹنا شاندار نظارہ تھا ۔