چینی کمپنی ٹا ئمز سیکو کی پاکستان میں 1ارب 35کروڑ کی سرمایہ کا ری
اسلام آباد (نمائندہ امت) پا کستان میں چینی کمپنی ٹا ئمز سیکو 1ارب 35کروڑ کی سرمایہ کا ری سے اپنی ای سروس خدمات کا آغاز کرے گی فا رغ ا لتحصیل طلبا سمیت تجربہ کار بے رو ز گار افراد ، گھریلو خواتین اور نو جوان افراد بھی ملاز مت اور کاروباری موا قع حا صل کر سکیں گے۔ ٹا ئمز سیکو ایک وسیع تخلیقی اور مربوط نظا م کے ذریعے تیز ترین ڈیلیوری سروس کا نظام متعارف کروارہی ہے جس میں سامان کی ترسیل ٹیکسی سروس اور سامان کی ٹریکنگ کے علاوہ بے شما ر سروسز متعارف کروائی جا ئیں گی ۔صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے چیف ایگزیکٹو ٹائمز سیکو ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ پا کستان میں سرمایہ کا ری کے وسیع تر موا قع مو جو د ہیں اور ٹا ئمز سیکو پا کستان میں موجو د ای کامرس سیکٹر میں ایک ابڑا ا ضا فہ ثابت ہو گی ٹا ئمز سیکو زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے گی جس سے فارغ التحصیل طلبہ سمیت تجربہ کا ر بے روز گار ا فراد ، گھریلو خواتین اور نو جوان ا فراد بھی ملاز مت اور کا روباری موا قع حا صل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹا ئمز سیکو ڈیلیوری سروس کے ذریعے ایک ڈرائیور مختلف گاڑیاں رجسٹر کروا سکے گا ڈرا ئیورز حضرا ت لوڈر گاڑی سمیت کا ر ،مو ٹر سائیکل او ر رکشہ کو بھی رجسٹر کروانے کے اہل ہو ں گے جس سے وہ زیادہ سے زیا دہ منا فع حا صل کرسکیں گے۔ ٹا ئمز سیکو ڈیلیوری سروسز میں فل ٹا ئم اور پا رٹ ٹائم کے طور پر بھی شامل ہوا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹا ئمز سیکو کا آ غاز جڑواں شہروں اسلام آباد اور روالپنڈی سے کیا جارہا ہے جو اگلے کچھ مہینوں میں پورے ملک میں متعارف کرایا جا ئے گا۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ ٹا ئمز سیکو پاکستان میں موجود تمام ای سروسز اور ای اکنامک کمپنیز کے مقابلے میں ایک ایسا نظام متعار ف کروا رہی ہے جس میں تمام خدمات ایک ہی انٹر نیٹ اپلیکیشن کے ذریعے مہیا کی جا ئیں گی۔ ٹائمز سیکو اپنے صا رفین کو ایک مربوط نظام کے ذریعے تمام خدمات فراہم کرے گی جس سے اگلے چند سال میں لا کھوں نئی نوکریاں اور کاروباری مواقع پیدا ہوں گے ٹا ئمز سیکو اپنی سروس کا آغاز اگلے چند ہفتوں میں کرے گی۔